دہلی: سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان جامعہ تشدد معاملے میں گرفتار، حامیوں نے تھانہ گھیرا

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانو ن (سی اے اے) کےخلاف مظاہرے کے دوران گزشتہ ماہ نیو فرینڈس کالونی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں دہلی پولیس کی کرائم براچ نے دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ انتخاب سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے ساتھ علاقائی رہنما آشو خان کو بھی گرفتار کیا۔

اس کے بعد ان دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے جامعہ نگر تھانہ کا گھیراؤ کر دیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق دباؤ پڑنے کے بعد آصف محمد خان اور آشو خان کو پولیس نے رہا کر دیا۔

قبل ازیں، آصف محمد خان نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میں آصف محمد خان آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرائم برانچ نے مجھے جامیہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ آپ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہنا، ہم اس ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے”۔

मैं आसिफ मोहम्मद खान आपको बताना चाहता हूं कि क्राइम ब्रांच ने मुझे जामिया की हिंसा भड़काने के आरोप में गिरफ्तार कर लिया…

Posted by Asif Mohd Khan on Friday, January 24, 2020

کرائم برانچ نے جامعہ میں تشدد بھڑکانے کے معاملے میں آصف محمد خان اور ایک علاقائی لیڈر آشو خان سے پوچھ گچھ کے لئے گزشتہ روز سمن جاری کیا تھا۔ آصف محمد خان جمعہ کی دوپہر کرائم برانچ کے چانکیہ پوری دفتر پہنچے اور پوچھ گچھ میں شامل ہوئے۔ پولیس نے طویل پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ حالانکہ پولیس نے گرفتاری کی بات سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف گزشتہ 15 دسمبر کو جامعہ کے طلبا اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مارچ نکالا تھا جس میں تشدد بھڑکا اٹھا تھا۔ اس دوران پولیس نے مبینہ طور پر جامعہ کیمپس میں گھس کر لائبریری میں توڑ پھوڑ اور طلبا کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ پولیس نے تشدد بھڑکانے کے معاملے میں مسٹر خان سمیت متعدد مقامی لیڈروں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading