دھولیہ2008فساد معاملہ: 23مسلم نوجوان باعزت بری

دھولیہ:سال2008میں دھولیہ شہرمیں پوسٹرپھاڑ نے کی وجہ سے برپا ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتہ تک دھولیہ میں کرفیو لگا ہوا تھا اور آس پاس کے دیہاتوں میں بھی فساد کا اثر دیکھا گیا تھا،اس مقدمہ میں آج پرنسپل جج دھولیہ سیشن کورٹ نے اس معاملے کا سامنا کر رہے تمام 23مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا۔

مسلم نوجوانوں کو جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی تھی اور ان کے دفاع کے لئے ایڈوکیٹ اشفاق شیخ اور ان کے معاونین کو مقرر کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃعلماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے دی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2008میں دھولیہ شہر میں تھیٹر کے پاس لٹکے ہوئے پوسٹر جس پر صابر سیٹھ و دیگر سیاسی لوگوں کی تصاویر تھیں کو چند شر پسندوں نے پھاڑ دیا تھا جس کے بعد فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا تھا۔مقامی آزاد نگر پولس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کل 38ملزمین کو گرفتار کیا تھا،جس میں 23مسلم نوجوان تھے،بقیہ ہندو تھے۔مسلم نوجوانوں پر الزامات تھے کہ وہ فساد برپا کرنے میں پیش پیش تھیاور ہندو علاقوں میں غیر قانونی طور پر اکٹھا ہوکر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کر رہے تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading