دُلہن کو شادی میں رشتہ داروں نے 3 کروڑ کے تحفے دیئے ٗویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

جئے پور:20/مارچ (ایجنسیز) راجستھان کے ضلع ناگور میں 3 ماموؤں نے اپنی بھانجی کی شادی میں زائداز 3کروڑ روپے کے تحفے دیئے جس کے ویڈیو اور فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔دُلہن کے نانا اور 3 ماموں 80 لاکھ روپے نقد رقم‘ زیورات‘ اراضی کے دستاویزات کے ساتھ ”ممیرا یا مائرا“ تقریب کے لئے پہنچے تو وہاں موجود ہر شخص حیرت زدہ ہوگیا۔(یہ ایسی تقریب ہوتی ہے جس میں دولہا یا دُلہن کے ماموں اپنی بھانجی یا بھانجہ کے لئے شادی کے موقع پر تحائف لے جاتے ہیں)۔

گھیوری دیوی اور بھنور لال پوٹالیہ کی بیٹی انوشکا نے چہارشنبہ کے روز شادی رچائی جس کے دوران دُلہن کے نانا بھنورلال گروا ساکن موضع بردی اور ان کے 3 بیٹوں ہریندر‘ رامیشور اور راجندر نے تحفے پیش کئے۔