دو ماہ تک دھونی یہ ڈیوٹی کریں گے

ms-dhoni4

نئی دہلی:ویسٹ انڈیز دورہ کےلئے اتوارکو ٹیم کےاعلان سے قبل یہ واضح ہوگیا کہ مہندرسنگھ دھونی اس دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دھونی آنے والے دوماہ تک ٹیم سے دوررہیں گے۔ اس دوران دھونی اپنی پیرا ملٹری ریزمنٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔ خبروں کے مطابق دھونی کچھ دن پہلے ہی اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے افسران سےملےتھے اوراس بارے میں ان سے بات کی۔کرک نیکسٹ کے مطابق مہندرسنگھ دھونی نے بی سی سی آئی کےافسران سےملاقات کرکے انہیں بتایا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پرنہیں جاسکتے۔ دھونی نے افسران کو واضح کردیا کہ انہوں نےعالمی کپ سے قبل ہی ٹیریٹوریل آرمی کی پیرا شوٹ ریزمنٹ کے ساتھ رہ کرخدمت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیزکےدورے پرنہیں جاسکتے۔عالمی کپ ختم ہونے کے بعد سے مہندرسنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کولے کرمسلسل چرچا چل رہی ہے۔ خبروں کے مطابق بی سی سی آئی کے افسران نے کرک نیکسٹ کو بتایا ‘دھونی صرف دو ماہ کا بریک لے رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کولےکرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اوربی سی سی آئی اورسلیکٹروں کوبھی واضح کردیا ہے’۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading