دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 680000 سے زیادہ جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بھی 32000 سے بڑھ چکی ہیں جس میں صرف اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 889 ہلاکتیں شامل ہیں۔یورپی ملک فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 292 اموات سامنے آئی ہیں جس سے ملک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2606 ہو گئی ہے۔
فرانس کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مالک کی فہرست میں پانچوں نمبر پر ہےاٹلی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی ریاست نیویارک میں 237 اموات سامنے آئی ہے جس کے بعد ریاست میں اموات کی کل تعداد 965 ہو گئی ہے۔
یہ پورے ملک کی کل اموات کا 40 فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی تعداد پہلے ہی 2000 سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوؤمو نے ایک دن میں کووڈ 19 کے 7195 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے نیویار میں متاثرہ افراد کی تعداد 59313 ہو گئی ہے۔
نیویارک اب امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے۔ مجموعی طور پر ملک میں سامنے آنے والے کیسز کا تقریباً 50 فیصد نیو یارک میں ہے۔نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ صحت کے عملے کے 76019 افراد اس نیویارک میں رضاکارانہ طور پر اس بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اموات میں اضافہ ہوتا رہے گا لیکن اس حوالے سے دگنی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔
اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 756 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10779 ہو گئی ہے۔یہ اٹلی میں دوسرا دن ہے جب اموات کے اعداد و شمار میں بدستور کمی دیکھینے میں آ رہی ہے۔ سنیچر کے روز اس یورپی ملک میں 889 جبکہ جمعہ کے روز 919 اموات ہوئیں۔ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97689 ہو گئی ہے اور یہ اضافہ بھی گذشتہ بدھ سے سب سے کم ہے۔اب تک اٹلی میں کووڈ 19 کے 13030 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔