دلیپ کمار کے دوسرے بھائی کا بھی کورونا وائرس سے انتقال

ممبئی: تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کے ایک اور چھوٹے بھائی احسان خان دیر رات گئے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث فوت ہوگئے۔ ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 90 سالہ احسان خان کا کووڈ-19 کا علاج چل رہا تھا اور وہ پہلے سے ہی عارضہ دل، ہائپر ٹینشن اور الزائمر جیسے مرض میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دلیپ کمار کے ایک اور چھوٹے بھائی اسلم خان کا بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ 88 سالہ اسلم خان کو بھی ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔

دونوں بھائی احسان خان اور اسلم خان میں 15 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور تبھی انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ اسلم خان کا 21 اگست کو انتقال ہو گیا تھا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading