دس سالوں سے کسی نے مجھے ”ڈیٹ “پر جانے کیلئے نہیں پوچھا‘کیترینہ کاانکشاف

ممبئی:20ڈسمبر ۔(ایجنسیز)کٹرینہ کیف نے ہندوستان ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا۔ کٹرینہ نے کہا، ” گزشتہ 10 سالوں سے کسی نے بھی مجھے ڈیٹ پر چلنے کے لئے نہیں پوچھا ہے‘۔ کٹرینہ کیف کے اس انکشاف نے ان کے مداحوں کو ہی نہیں بلکہ ’ فلم زیرو میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما کو بھی حیران کر دیا۔ حالاںکہ شاہ رخ خان نے کٹرینہ کے اس انکشاف کے بعد ان کے ساتھ مذاق بھی کیا۔شاہ رخ نے کٹرینہ سے کہا کہ لڑکے اسلئے تمہیں ڈیٹ پر لے جانے کے لئے نہیں پوچھتے ہیں کیوں کہ وہ تم سے ڈرتے ہیں۔ انوشکا شرما نے بھی شاہ رخ کی اس بات پر ہامی بھری۔ حالاںکہ ا?خر میں شاہ رخ نے کہا، ” اب تم میرے شہر دہلی میں ہو اور میں تمہیں ڈیٹ پر لے جاوں گا اور گھوماوں گا۔ اور جو تم کہوگی ہم وہی کریں گے‘۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading