ایک غلطی اور کروڑوں روپیوں کانقصان‘ایسا ہے کہ یہ گیم

جے پور20ڈسمبر ۔(ایجنسیز)جے پور میں ہوئی ّآئی پی ایل نیلامی میں کئی کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔ جے دیو انادکٹ ، ورون چکرورتی ، شیوم دوبے جیسے کھلاڑیوں پر کروڑوں کی بولی لگی ، لیکن کیا ّآپ جانتے ہیں کہ ان ّآئی پی ایل کھلاڑیوں کی ایک غلطی ان سے یہ پیسہ چھین بھی سکتی ہے۔ دراصل ّآئی پی ایل کے کچھ قوانین ہیں ، جن پر کھرا اترنے کے بعد ہی کسی کھلاڑی کو پورا پیسہ ملتا ہے۔اگر کوئی کھلاڑی پورے ّآئی پی ایل میں اپنی فرنچائزی کیلئے دستیاب رہتا ہے تو اس کو پوری رقم ملتی ہے۔ خواہ اس کھلاڑی کو ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہ ملے ، لیکن فرنچائزی اس کو پورا پیسہ دیتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے کوئی کھلاڑی 80 فیصدی میچ میں دستیاب رہتا ہے ، تو بھی اس کو پوری رقم مل جاتی ہے۔ حالانکہ اگر 80 فیصد سے کم دستیاب رہتا ہے ، تو اس کی رقم میں کٹوتی طے ہے۔ ایسا کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوجاتے ہیں ، تو ایسے میں انہیں پورا پیسہ نہیں ملتا ہے۔ اس کا مطلب کھلاڑیوں کو ّآئی پی ایل میں کھیلتے وقت اپنی فٹنس پر بھی کافی توجہ دینی ہوتی ہے ، کیونکہ خراب فٹنس کی وجہ سے ہی کھلاڑی زخمی ہوتے ہیں۔
ایسے بھی ہوتی ہے کھلاڑیوں کی انکم:ّآئی پی ایل کے دوران فرنچائزی کھلاڑیوں کو تقریبا 100 ڈالر کا یومیہ بھتہ بھی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ہوٹل ، کھانا اور ٹریولنگ مفت میں ملتی ہے۔ ّآئی پی ایل میں ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم میں بھی کھلاڑیوں کا حصہ ہوتا ہے۔ مثلا چمپئن ٹیم کی انعامی رقم 15 کروڑ ہے تو 7.5 کروڑ روپے فرنچائزی کھلاڑیوں کے درمیان تقسیم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے پاس اشتہارات کے ّآفر بھی ّآتے ہیں ، جس سے بھی کھلاڑیوں کی کمائی ہوتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading