دبئی اور خطے کے دیگر ممالک میں ایرانی حملوں کی تصاویر، عمارتوں اور ایئرپورٹ کو نقصان

ایرانی حملوں کے نتیجے میں دبئی میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایران نے رات کے وقت دبئی میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں امارت کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔

ایک لگژری ہوٹل فیرمونٹ دی پام پر بھی حملہ ہوا جس کی ویڈیو کی بی بی سی نے تصدیق کی ہے، اس ہوٹل میں آگ بھڑکتی ہوئی اور کالے دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق پام جمیرہ کے علاقے میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔ مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

اتوار کی ابتدائی گھنٹوں میں دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایک ’واقعے‘ میں چار افراد زخمی ہوئے۔ ایئرپورٹ کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی /

https://www.facebook.com/share/r/1AbstKZ8ZZ/

خطے کے دیگر ممالک میں حالات:

قطر، بحرین، اردن اور کویت، جہاں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں، کی حکومتوں کے مطابق ان ریاستوں پر داغے گئے میزائلوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

بحرین کے منامہ میں امریکی نیوی کی پانچویں فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے قریب سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں، تاہم نقصان کی حد واضح نہیں اور امریکہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔دوحہ میں وزارت دفاع نے بتایا کہ انھوں نے کئی میزائل ناکارہ بنائے جو بظاہر العدید ایئر بیس، خطے کے سب سے بڑے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading