خواتین پر ظلم اور مہنگائی کے خلاف راشٹروادی خواتین کانگریس – ش رد چندر پوار پارٹی کا احتجاج

خواتین پر ظلم اور مہنگائی کے خلاف راشٹروادی خواتین کانگریس – شرد چندر پوار پارٹی کا احتجاج
تھانے (آفتاب شیخ)
ریاست میں مہنگائی اور خواتین و بچیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف راشٹروادی خواتین کانگریس – شرد چندر پوار پارٹی کی جانب سے تھانے میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت خواتین صدر روہنی کھڑسے اور ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کی ہدایات پر، ضلع صدر سہاس دیسائی کی رہنمائی میں کی گئی۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرکے ساتھ حکومت پر تنقید کی۔
ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے خواتین پر مظالم اور بچیوں کے جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اس کے برعکس، مجرموں کو سزائیں دینے کے بجائے، حکومت ان کا ساتھ دے رہی ہے۔ اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے، تھانے خواتین صدر سجاتا گھاگ اور خواتین کارگزار صدر سریکھا پاٹل کی قیادت میں پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "اس حکومت کا کیا کرنا ہے؟ نیچے سر، اوپر پاؤں، لاڈلی بہن کے پیسے نہیں چاہیے، بہن کو تحفظ دو" جیسے نعرے لگائے۔
اس موقع پر سجاتا گھاگ نے کہا کہ ریاست میں روزانہ بچیوں کا جنسی استحصال ہو رہا ہے، لیکن حکومت لاڈلی بہن اسکیم کی تشہیر میں مصروف ہے۔ دن دہاڑے اجتماعی زیادتی ہو رہی ہے اور حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔ اس کی مخالفت میں ہم سڑکوں پر اترے ہیں۔ آج پوری ریاست میں راشٹروادی کانگریس پارٹی – شرد چندر پوار کے تحت خواتین احتجاج کر رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کی فلاح و بہبود کا خیال کرے اور اس احتجاج کو سنجیدگی سے لے۔ کیا اس حکومت کے کسی وزیر نے بھی 1500 روپے میں مہنگائی کا سوچا ہے؟ 1500 روپے میں خواتین کے ووٹ خریدنے کی کوشش کرنے والی اس حکومت کو ہم سبق سکھائیں گے۔
اس احتجاج میں یوتھ صدر وکرم کھامکر، اسٹوڈنٹ سیل صدر پرفل کامبلے، ہاکر سیل صدر سچن پندھرے، مہاراشٹر پردیش رکن ششی پجاری، پوجا اداسی، مادھوری سونار، رانی دیسائی، منیشا کرلاڈ، اسمبلی صدر فل بانو پٹیل، سابیہ میمن، بلاک صدر جیوتی نمبرگی، منیشا بھور، منیشا بھابڈ، سجاتا گاولی، کوپری بلاک صدر آرتی گھولپ، میناز شیخ، پرتھبھا پورنیکر، شاکینا، شائنا اعظمی اور دیگر خواتین عہدیدار بڑی تعداد میں شریک تھیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading