خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں سات بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔شہری دفاع اور حماس کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں سات بچوں سمیت کم از کم 13 فلسطینی مارے گئے۔

سول ڈیفنس نے خان یونس شہر کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پراسرائیلی میں چار بچوں کی ہلاکت اور بیس زخمیوں کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں "خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "چار بچے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے”۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس نے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے قیزان میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے بعد تین بچوں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دو افراد اسرائیلی حملے میں مارے گئے جس نے خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading