جلگاوں:یکم نومبر( سعیدپٹیل ) ریاست کی بی جے پی شیوسینا اتحاد حکومت نے اپنے اقتدار کے چار سال مکمل تو کرلئے لیکن ان چار برسوں میں عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ریاست کے بزرگ ،مائیں‘بہنیں ،نوجوان ،ملازمین ،تاجر اور کسان وغیرہ کو صرف یقین دہانیاں ہی ملیں۔حکومت کے اس رویہ کے خلاف جلگاو¿ں شہر راشٹروادی کانگریس نے گاجر اور لالی پاپ تقسیم کرکے انوکھا احتجاج کیا۔اسی طرح یوتھ ضلع کانگریس نے بھی ضلع صدر ہتیش پاٹل کی قیادت میں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے نیشدھاسن احتجاج کرکے عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اتحادی حکومت نے گذشتہ چار برسوں میں عوام کو بھول بھولیا دیکھا کر لالی پوپ دے کر دھوکہ دیا ہے۔برسراقتدار آنے سے قبل ان دونوں پارٹیوں نے اپنے چناوی منشور میں عوام سے بہت سارے وعدے کئے تھے۔اس موقع پر راشٹروادی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،اقلیتی ریاستی صدر عبدالغفار ملک ،شہر ضلع صدر نامدیو راو¿چودھری ،دفتر صدر ولاس مہاجن اور سینکڑوں ورکروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ضلع کانگریس کی جانب سے نیشدھاسن احتجاج کیا گیا۔مہاتماگاندھی کے مجسمے سے اس کا آغاز کیا گیا۔یہ احتجاج شہر سمیت ہر تحصیل کے مقام پر یہ احتجاج کیا گیا۔اس کی قیادت پروفیسرھتیش پاٹل نے کی۔