حوثی باغیوں کا سعودی ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ

صنعاء،21مئی(ژنہوا) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ساحلی شہر نجران میں واقع ہوائی اڈے کے ایک اسلحہ خانے پر ڈرون سے حملہ کیا۔
حوثی باغیوں کی ٹی وی المسیراح نے منگل کی صبح بتایا کہ کاشف۔کے2ڈرون سے کیے گئے حملے کی وجہ سےاسلحہ خانےمیں آگ لگ گئی۔
اس درمیان سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن العربیہ نے سعودی کی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ خیز مادے والے ڈرون نے ایک اہم شہری سہولت کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ حالانکہ انہوں نے اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی۔

یہ ڈرون حملہ سعودی عرب کے اس دعوے کے اگلے روز ہوا جب اس نے دعویٰ کیا کہ سعودی کے مغربی شہروں جدہ اور طائف پر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کو درمیان میں ہی روک کر انھیں تباہ کر دیا تھا۔
غور طلب ہے کہ یمن میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثی باغیوں نے سعودی کے ساحلی شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کردیے ہیں۔ گذشتہ اتوار کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے اندر 300 اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا تھا۔ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی کی قیادت والی اتحاد اگر یمن کے اندر فوجی کاروائی کو روکتی ہے تو وہ بھی اپنے حملوں کو روک دیں گے۔

گذشتہ ہفتے حوثی ڈرون حملوں کی وجہ سے سعودی عرب کے دو تیل پمپ اسٹیشن کو نقصان پہنچا تھا اور ان میں آگ لگ گئی تھی۔
ژنہوا، ایم اے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading