حمایت نگر پوسٹ آفس میں لاکھوں روپیوں کاغبن

عہدیداراور ملازمین نے رقم ہڑپ لی‘دو ملازمین معطل

حمایت نگر:4جنوری(ورق تازہ نیوز)یہاں کے ذیلی پوسٹ آفس سے کھاتے داروں کے بچت اکاو¿نٹ س عہدیداراور ملازمین نے لاکھوں روپے اٹھاکر غبن کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

2جنوری کو اعلیٰ افسران کے دورہ کے بعد قصوروار ا سوقت کے ڈاک آفیسر و ایک ملازم کو معطل کیا گیا ہے ۔اس کاروائی سے محکمہ ڈاک میں ہلچل مچ گئی ہے۔ حمایت نگر میں محکمہ ڈاک کاذیلی دفتر ہے جہاں پرسابقہ پوسٹ ماسٹر شیخ محبوب و چوہان کے ذریعہ رقم کالین دین کا کاروبار چلتاتھا اسی دوران دونوں نے مل کریہاں کے گاہک وٹھل بابا کوماوار کے بچت کھاتہ نمبر5572541691سے چارلاکھ 31ہزار33 روپے میں سے 4لاکھ30ہزار953 روپے نکال لئے اسلئے یکم اپریل کو صرف 84 روپے باقی تھے ۔

پوسٹ آفس کا اسٹیٹمینٹ نکالنے پر اس بات کا انکشاف ہوا ۔ اسکے بعد متعلقہ کھاتہ دار کے پوتے سائی ناتھ کوماوار نے ناندیڑ محکمہ ڈاک کے سپرنٹنڈنٹ آفیسر کے پاس شکایت درج کروائی کہ دستخط کے بغیر اکاو¿نٹ سے رقم نکالی گئی ۔ا سکے بعد 2 جنوری کو حمایت نگر کے ذیلی ڈاک دفتر میں سپرنٹنڈنٹ لنگائیت ‘بھوکر کے تفتیشی آفیسر پدمے اوردیگر نے دورہ کیا اور اس وقت کے پوسٹ ماسٹر کے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ۔اس کے علاوہ شیخ محبوب اور چوہان کومعطل کردیاگیاہے ۔اس معاملے میںدیگر ملازمین کے ملوث ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading