حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتا ایک ایرانی جاسوس نے بتایا تھا: فرانسیسی اخبار

فرانسیسی اخبار Le Parisien نے لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں، جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ جمعہ کو قتل سے قبل موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اس معلومات کے مطابق اسرائیل نے اس علاقے پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حسن نصر اللہ مارا گیا۔فرانسیسی اخبار Le Parisien نے لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں، جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ جمعہ کو قتل سے قبل موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس معلومات کے مطابق اسرائیل نے اس علاقے پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حسن نصر اللہ مارا گیا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق حسن نصراللہ کے قتل میں سب سے بڑا اور حیران کن کردار ایرانی ایجنٹ کا ہے، کیونکہ یہ جاسوس حزب اللہ کے اندرونی دائرے میں گھسنے اور حسن نصر اللہ کی نقل و حرکت کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایرانی ایجنٹ گذشتہ جمعہ سے بیروت میں حزب اللہ کے مقتول عہدیدارمحمد سروس کے جنازے میں شرکت کے لیے لبنان آیا تھا۔

اخبار نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کے قتل کے دن لبنان میں قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر اپنی گاڑی میں ان کے ساتھ تھے اور قتل کے وقت وہ 30 میٹر زیر زمین تھے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading