حسن منہاج کو مودی کے جلسے میں شرکت سے روک دیا گیا

گذشتہ روز حسن نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کالا لباس زیبِ تن کیے ہیوسٹن میں اُس سٹیڈیم کے باہر کھڑے تھے جہاں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ ’ہاؤڈی مودی‘ منعقد کیا جا رہا تھا۔حسن نے ٹویٹ کیا ’میں یہاں دو عظیم قوموں کے ملاپ کو دیکھنے کے لیے آیا ہوں۔

پہلے انڈیا لیکن پہلے امریکہ بھی۔‘حسن کی ٹویٹ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں حسن منہاج موبائل فون پر ایونٹ پروڈیوسر سے بات کر رہے ہیں جو تصدیق نامہ ہونے کے باوجود انھیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

اگر آپ نیٹ فلکس پر پروگرام دیکھنے کے شوقین ہیں یا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں تو یقیناً آپ نے سنجیدہ خبروں کو آسان اور مزاحیہ انداز میں پیش کرنے والے انڈین نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کا نام سنا ہو گا۔حسن منہاج ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں مگر اس بار ان کے شو پر پابندی نہیں لگی بلکہ انھیں امریکہ میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading