حصار: ہانسی میں 10 دنوں کےاندرہنی ٹریپ کا یہ دوسرا معاملہ سامنےآیا ہے۔ ہانسی کے گنجا باغ کی رہنے والی ایک خاتون اپنےشوہرکےساتھ مل کرایک شخص کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کردولاکھ روپئےکی ڈیمانڈ (مطالبہ) کررہی تھی۔ پولیس نے خاتون اوراس کے شوہر کو ایک لاکھ روپئےلیتےہوئے سبزی منڈی کے پاس سے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے دونوں کوکورٹ میں پیش کیا ہے، جہاں سےانہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
وصولہ اطلاعات کے مطابق اڑیسہ ریاست کی رہنے والی ارچنا گروگرام میں کام کرتی تھی۔ پولیس میں دی گئی شکایت میں رامائن گاؤں کے رہنے والے ہردیو سنگھ نےکہا کہ اس کے سالےکا لڑکا راج بیرگروگرام میں ارچنا کےساتھ ہی کام کرتا تھا۔ ارچنا نے راج بیرکوکہا کہ اس کےشوہرکےساتھ اس کا اختلاف چل رہا ہے۔ راج بیرنےارچنا کی شادی ہانسی کےگنجا باغ کے رہنے والے سچن سے کروا دی۔ سچن ٹیلر(درزی) کا کام کرتا ہے۔ کچھ دنوں بعد 24 اکتوبرکوارچنا نے پولیس میں ہردیواورراج بیرکے خلاف شکایت دی اورآبروریزی کےالزام عائد کئے۔ خاتون تھانے کی پولیس نے راج بیراورہردیوکوتھانے میں طلب کیا۔
ہردیوکا الزام ہےکہ ارچنا نے شکایت واپس لینے کے عوض میں ان سے دولاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ ہردیونےاس بارے میں اپنی فیملی کوبتایا۔ اس کے بعد انہوں نے قلعہ بازارپولیس چوکی میں ارچنا کےخلاف بلیک میل کرنے کی شکایت دی۔ قلعہ بازارپولیس چوکی کی ٹیم نے خاتون کوپکڑنے کےلئےجال بچھایا اورخاتون کو شہرکے بازارمیں بلایا، جہاں خاتون کوایک لاکھ روپئے لیتے ہوئے پولیس نے خاتون اوراس کے شوہرکورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ مذکورہ خاتون کی تین بارشادی ہوچکی ہے۔ ذرائع کی مانیں تواس نے طلاق لئےبغیرہی سچن سے شادی کی تھی۔ پولیس نے دونوں کوعدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔(بہ شکریہ نیوز18 اردو)