جےاین یو معاملہ:نقاب پوش ہمارے سامنے سے فرار ہوئے،دہلی پولیس کا اعتراف

نئی دہلی: جواہرلال نہرویونیورسٹی (جےاین یو) میں اتوارکی شب ہوئےتشدد معاملے میں ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے پیرکونامعلوم لوگوں کےخلاف فساد بھڑکانے اور جائیدادکونقصان پہنچانےکا کیس درج کیا ہے۔

دہلی پولیس نے جےاین یو معاملےمیں درج کی گئی ایف آئی آرمیں مانا ہےکہ ان کےسامنےسےدوبارتقریباً 40 سے50 نقاب پوش بھاگ گئے۔ واضح رہےکہ جےاین یومیں داخلے کے دو گیٹ ہے .

ایف آئی آرکےمطابق، جےاین یوکےطلباء گزشتہ کچھ دنوں سےہاسٹل فیس اضافہ کےخلاف احتجاج کررہےہیں۔ ہائی کورٹ کےحکم کےمطابق، ایڈمنسٹریشن بلاک کے 100 میٹرکے دائرے میں کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک انسپکٹرکی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو5 جنوری کودوپہربعد 3:45 بجےایڈمنسٹریشن بلاک میں تعینات کیا گیا، کچھ طلباء کےبارے میں اطلاع ملی کہ پیریارہاسٹل میں اکٹھا ہوئےہیں اوران کےدرمیان لڑائی ہوئی ہےاوروہ جائیداد کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس پرانسپکٹردیگرپولیس اہلکاروں کےساتھ پیریارہاسٹل پہنچے، جہاں انہوں نےتقریباً 50 لوگوں کونقاب پہنےاورلاٹھیوں سےلیس پایا۔ بھیڑہاسٹل میں طلباء کوپیٹ رہی تھی اورجائیداد کونقصان پہنچا رہی تھی، لیکن پولیس کودیکھ کروہ سبھی بھاگ گئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading