نئی دہلی ۔ 19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کے دن کہا کہ اُس نے 2.89 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات ضبط کئے ہیں ۔ یہ رقومات کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات کے سلسلہ میں ہے جو جھارکھنڈ کے نکسلائٹس کارکنوں کے خلاف جاری ہے ۔ یہ اثاثہ جات جو ضبط کئے گئے ہیں اُن میں غیر منقولہ اور منقولہ جائیدادیں جو مبینہ طور پر نکسلائٹس کارکنوں کی ملکیت ہیں ، شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ ای ڈی کی جانب سے قانون انسداد نقد رقومات کی غیرقانونی منتقلی کی گنجائشوں کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کے بموجب اثاثہ جات کی یہ ضبطی صرف عبوری ہے ۔ اگر الزامات ثابت نہ ہوسکیں تو یہ اثاثہ جات واپس کردیئے جائیں گے ۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-