تیجاس ایچ اے ایل کا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ۔ فضائیہ کا ایچ اے ایل کو 83 طیاروں کا آرڈر
بنگلورو ۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کے دن’ تیجاس‘لڑاکا طیارہ ایچ اے ایل ایئرپورٹ بنگلورو پر اڑا کر ہندوستان کے پہلے وزیر دفاع کا اعزاز حاصل کرلیا ، جنہوں نے ایک لڑاکا طیارہ اڑایا ہے ۔ یہ پرواز تقریباً 30منٹ جاری رہی ، بعد ازاں وزیر دفاع نے کہا کہ اس لڑاکا طیارہ کو اڑانے کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ یہ مکمل طور پر اندرون ملک تیار کیا گیا ہے اور اس طیارہ کی پرواز کا تجربہ ولولہ انگیز تھا ۔ راجناتھ سنگھ نے طیارہ اڑانے کے بعد کہا کہ پرواز بلارکاوٹ آرام دہ اور ولولہ انگیز تھی ۔ یہ انتہائی یادگار لمحات میں سے ایک تھا جو ان کی زندگی میں آئے ہیں ۔ وہ جی سوٹ پہنے ہوئے تھے ،اپنا ہیلمیٹ اپنے بازوؤں میں دبائے ہوئے تھے اور پرواز کرتے وقت استعمال کرنے کی عینک پہنے ہوئے تھے ۔ راجناتھ سنگھ مکمل طور پر ایک لڑاکو پائیلٹ نظر آرہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں ایچ اے ایل ، ڈی آر ڈی او اور دیگر کئی متعلقہ محکموں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جو ایک ایسی سطح پر پہنچ گئے ہے جہاں ہم دنیا بھر میں لڑاکا طیارے تیار کر کے برآمد کرسکتے ہیں ‘‘ ۔ جنوب مشرقی ایشیاء کے تمام ممالک نے تیجاس طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ وزیر دفاع اپنے آپ پر قابو پائے ہوئے تھے اور انہوں نے طیارہ دو منٹ تک اڑایا ،
تاہم وزیر دفاع نے کہا کہ وہ احکام کی تعمیل کررہے تھے ۔ لیکن یہ دو منٹ اُن کی زندگی کے یادگار دو منٹ بن کر رہ گئے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قبل ازیں انہوں نے اپنی سیٹ کا بٹن باندھا جو پائیلٹ کی نشست کی پیچھے ہوتا ہے ۔ ان کے ساتھ ایروائس مارشل این تیواری بھی تھے جو ایک پراجکٹ ڈائرکٹر بھی ہیں جس کا تعلق قومی آزمائشی پرواز کے مرکز اے ڈی اے ( ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی ) بنگلورو سے ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن کہا تھا کہ وزیر دفاع ایک قسم کا حکم کی تعمیل کا کردار ادا کریں گے تاکہ افسروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے جو اندرون ملک تیجاس کی تیاری میں شامل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ کے پائیلٹ کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جو یہ طیارہ اڑائیں گے ۔ ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی تیجاس طیاروں کے ایک بیاچ کو تعینات کرچکا ہے ۔ اس کی بحری شکل تیاری کے مرحلہ میں ہیں ۔ گذشتہ جمعہ گوا میں تیجاس کی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی تھی ۔ زمین پر اترنے کی مشق بھی کی گئی تھی جو تیاری کا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے ۔ طیارہ کو کامیابی سے اتارنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد تیاری کا بڑا قابل توجہ مرحلہ اختتام پذیر ہوگا ۔ طیارہ کی بحری شکل ہندوستانی بحریہ میں شامل کرلی جائے گی ۔ جمعرات کے دن راجناتھ سنگھ جو ڈی آر ڈی او بنگلورو کی نمائش میں بھی شرکت کریں گے ۔ ہندوستانی فضائیہ نے اپنے آپ کو ہندوستان ایروناٹک لمٹیڈ کے صف میں کھڑا کردیا ہے ۔ گذشتہ سال 40 تیجاس طیارے ایچ اے ایل نے تیار کئے تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ نے تجویز پیش کی ہے کہ ایچ اے ایل سے وہ جملہ 83تیجاس جن کی مالیت 50ہزار کروڑ روپئے سے زائد ہوتی ہے خریدے گا ۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-