بوکارو:جھارکھنڈ میں بوکارو ضلع بیرموانومنڈل کے بوکارو تھرمل تھانہ کے تحت گووند پورکالونی میں چوری کے الزام میں نئی بستی کے 48 سالہ باشندہ مبارک انصاری ولدیت محمد حسینی اوراخترانصاری ولدیت قربان انصاری کو منگل کی شب 12 بجے پرتشدد بھیڑ کے ذریعہ پٹائی کی گئی۔ مبارک انصاری کی موت اسپتال لے جانے کے دوران ہوگئی۔ وہیں اخترانصاری بری طرح زخمی ہے۔ زخمی اخترانصاری کا علاج پولیس کی نگرانی میں کرایا جارہا ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ان کے نام پریم چند مہتو ولدیت ہیم لال مہتو، پریم چند مہتو کے دونوں بیٹے کندن مہتو اورنندن مہتو، پریم چند مہتو کی بیوی نینی دیوی اور پریم چند مہتو کے ولد ہیم لال مہتو ہیں۔ یہ سبھی ساکن گووند پوربستی کے رہنے والے ہیں، انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ان لوگوں اوران کے علاوہ 7-6 نامعلوم افراد پربوکارو تھرمل پاور میں 6 نومبر کو 19/150، 120/323/307/302 /149/ 148/ 147/ آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا گیا ہے