جونپور میں امبیڈکر اور بدھ کا مجسمہ ٹوٹنے سے کشیدگی

جونپور، 24 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع جونپورکے مریاہو کوتوالی علاقے میں جمعرات کی صبح معمار آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بھگوان گوتم بدھ کے مجسموں کی توڑ پھوڑ کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔پولیس ذرائع نےبتایا کہ کچھ شرپسند عناصرنےگزشتہ دیررات مجسموں کونقصان پہنچایا ۔ آج صبح گاؤں والوں نے مجسمہ ٹوٹا ہوا دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی ۔ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولس انتظامیہ موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کو مجسمہ تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مریاہو کوتوالی علاقے کے تاج الدین پور گاؤں میں واقع ارولی شاہراہ پر سنسان جگہ پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بدھ کا مجسمہ ایک ہی پارک میں اور نصب ہے ۔ بدھ کی رات شرپسند عناصر کی جانب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی ناک اور بدھ کی مورتی کی گردن اور ہاتھ توڑ کر پھینک دی ۔صبح گاؤں کے لوگ صبح کی سیر کے لیے امبیڈکر پارک کی طرف نکلے، دونوں مجسمے ٹوٹے ہوئے دیکھ کربستی میں خبر دی ۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں کے پردھان رتی لال نشاد اورسینکڑوں گاؤں والے وہاں پہنچ گئے ۔ جس کے بعد گاؤں کے پردھان رتی لال نشاد نے فوری طور پر مریاہو کوتوالی اور 112 نمبر پولیس کو اطلاع دی ۔

Leave a comment