مسلم نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا کر ہندوؤں کے بارے میں نازیبا پوسٹ کرنےوالا گرفتار

باگل کوٹ، 24 مارچ (یو این آئی) کرناٹک کے باگل کوٹ میں پولیس نے ایک مسلمان کے نام پرفیس بک اکاؤنٹ کھول کر ہندوؤں کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ہندو تنظیم کے کارکنوں کی شکایت پر پولیس نے نفرت انگیز تقریر پوسٹ کرنے کے الزام میں نجی بینک کے ملازم کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتارملزم کی شناخت مشتاق علی کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ اس نے فیس بک پوسٹ میں ہندوؤں کو بھڑکانے والے پوسٹ ڈالے ہیں۔ اس کا ہندوؤں کے تیئں زیادہ پیار تھا اور وہ ان کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔باگل کوٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ باگل کوٹ پولیس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسی حرکت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ہم سخت ایکشن لیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading