جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک,
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں…
سب سے پہلے سبھی درس و تدریس کا کام اپنی ایمانداری کے ساتھ انجام دینے والے اساتذہ کو یوم اساتذہ کی پرخلوص مبارک باد ! آج 5 ستمبر کے دن ہر سال ہمارے ملک میں یوم اساتذہ سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے، سروپلی رادھا کرشنن (پیدائش 5 ستمبر 1888ء-وفات 17 اپریل 1975ء) ایک کامیاب ہندوستانی سیاست دان، ماہر و باکمال فلسفی اور آزاد ہندوستان کے دوسرے نائب صدر (1952–1965) اور ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ بھی تھے انکی یاد تازہ کرنے کے لئے یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔
استاد کسی بھی قوم و ملت کا وہ عظیم سرمایہ ہیں جو ہر مشکل, ہر آفت, اور کٹھن سے کٹھن گھڑی میں نسل نو کو نکھارنے میں اپنا تن من دھن سب کچھ لٹا دیتے ہیں, ملک و ملت کا روشن مستقبل انہیں کے ہاتھوں پروان چڑھتا ہے اور ترقی کی منزلیں طے کرتا ہے۔ ایک اچھا استاد نہ صرف اپنے طالب علموں کو علم کے نور سے منور کرتا ہے بلکہ ان کی تربیت بھی کرتا ہے ۔ انھیں زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا راستہ بھی دکھاتا ہے۔ میں اُن تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو صرف پیشہ سمجھ کر نہیں بلکہ نئی نسل کی تعمیر و ترقی کا مقصد ذہن میں رکھ کر اس شعبہ کو اپناتے ہیں۔ آج کے دن جبکہ قومی اور ملکی سطح پر اس کا انعقاد 5 ستمبر کو ہوتا ہے۔
یقیناً ہمارے معاشرے کے لئے یہ فخر و افتخار کی بات ہے کہ اپنے محسنوں اور بزرگوں کے تئیں عزت و احترام کے جذبات ابھی بھی زندہ ہیں. مہاراشٹر حکومت نے پچھلے تین چار سال پہلے سابقہ تعلیمی وزیر محترمہ ورشا گائیکواڈ نے ایک سرکاری حکم نامہ ارسال کیا تھا۔ اس میں یہ بتایا تھا کہ اپنے استاد کو تھینک یو! بولکر اپنے استاد کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرے۔ پر ریاست کی حکومت بدلتے ہی یہ منصوبہ( ایکٹیویٹی) بند ہوگیا۔ اساتذہ کو جب جب بھی پرکھا گیا ہے الحمدلللہ وہ اس کسوٹی پر کھرا اُترا ہے۔کورونا وبائی بیماری میں صرف اساتذہ ہی تھے جو ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ الحمدللہ!
استاد ہی ایک ایسی شخصیت ھیں کے "جو بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ہے”. اپنے استاد کی عزت کرنا سیکھو کیوں کی آج تم اسی کی بدولت یہ عبارت پڑھنے کے قابل ہو۔ ہمارے استاد ہی کی وجہ سے آج ہم آپ اس مقام پر ہیں۔ ماں باپ کے بعد افضل مقام استاد کو دیا گیا ہے۔ سکندر اعظم کا قول ہے "میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لایا اور میرا استاد مجھے زمین سے آسمان پر لے گیا”۔ ہمارے اسلام مذہب کی عظیم شخصیت، جن کے طفیل میں یہ دونوں جہاں وجود میں آۓ محسن انسانیت حضرت محمد صلّ و سلّم بھی دنیا میں ایک معلم بناکر بھیجے گئے تھے۔اور دنیا میں ان کے جیسا معلم آج تک نہ ہی آیا اور نہ ہی آۓ گا!
جتنی بھی زمانے سے مجھے داد ملی ہے,
میرا ایماں ہے کہ سب باعث استاد ملی ہے.
"آج یوم اساتذہ کے موقع پر میرے سبھی پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے اساتذہ جنہو ں نے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ خاص کر میرے پرائمری اسکول کے اساتذہ محترم مرحوم ناصر پٹھان صاحب، جونیر کالج کے جناب عمران خان صاحب اور ڈی۔ایڈ کی استاد محترمہ سیما یاسمین صاحبہ ساتھ ہی میں میرے سبھی اساتذہ کو دل سے تھینک یو! اور دل سے سلام کرتا ہوں ”
دستِ معصوم کو وہ لوح و قلم ديتا ھے،
نونهالوں کو وہ قندیل حرم دیتا ھے
روشنی بانٹتا پهرتا ہے وہ سورج کی طرح
ڈوبتا ے تو ستاروں کو جنم دیتا ھے۔۔۔
✍🏻ازقلم- شیخ عبدالرحیم
مددگار معلم – چودھری شیخ منّابی اردو پرائمری اسکول،اورنگ آباد
بانی صدر- ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن