سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیاحوں پر کیے گئے حملے کے بعد سے ہی حکام دہشت گردوں کے خلاف زبردست مہم چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اب تک 10 دہشت گردوں کے مکانات کو مسمار کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کے خلاف یہ سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ہے۔ پچھلے 6 دنوں میں 10 دہشت گردوں کے گھروں کو زمیں بوس کیا گیا ہے۔
ان دہشت گردوں کے گھروں کو دھماکوں کے ذریعے اڑایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھی سیکورٹی فورسز کی یہ کارروائی جاری ہے۔ بتا دیں کہ پہلے صرف 6 دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا تھا اور اب مزید 4 دہشت گردوں کے گھروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ان میں لشکرِ طیبہ کا دہشت گرد فاروق احمد بھی شامل ہے، جو اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔