سال گزشتہ تین سو انتیس طلباء کے درمیان 25 لاکھ سے زائدوظائف تقسیم کیے گئے
نئی دہلی ۲۴؍جنوری۲۰۱۹ء
تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم ، مذہب یا طبقہ اورمعاشرے کی تشکیل و ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتا، اس لیے یہ وقت تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی نسل کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2019کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔واضح ہو کہ اسی فنڈ کے تحت گذشتہ سال جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ٹیکنیکل و پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم 329طلبا کے درمیان پچیس لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے بذریعہ چیک تقسیم کئے گئے ۔

یہ وظائف میرٹ اور اقتصادی حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس ، بی فارما ،بی ای ، ایم ٹیک، بی ٹیک، بی ایڈ کے طلبا کو دیے جاتے ہیں ، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا اہل قرار دیے جاتے ہیں جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
سال رواں کے وظائف کے لیے ضرورت مند طلبا جمعیۃ علماء ہند کی ویب سائٹ www.jamiatulama.in سے فارم ڈاون لوڈکرلیں اور اسے پر کرکے آخری تاریخ16؍ فروری 2019سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر میں جمع کردیں۔