امیر جماعت اسلامی بسمت حاجی شاہد شاکرسپرد لحد
ناندیڑ: 24جنوری ( ورق تازہ نیوز) بسمت نگر کی معروف شخصیت و امیر جماعت اسلامی (بسمت نگر) جناب حاجی شاہد شاکر صاحب کا چہارشنبہ کی شب دیر گئے حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے پربھنی کے سول اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کا جلوس و نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر احاطہ عیدگاہ بسمت نگر میں واقع قبرستان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر عزیز و اقارب و ناندیڑ، پربھنی، بسمت، ہنگولی کے وابستگان جماعت اسلامی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مرحوم حاجی شاہد شاکر صاحب متین، نرم خو، خلیق، و منکسرانہ مزاج رکھتے تھے۔ جماعت اسلامی سے ان کی دیرینہ وابستگی رہی۔ مرحوم کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ کے علاوہ چار برادران اور چار ہمشیرہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے ساتھ نیک معاملہ فرمائے، ان کے مدارج بلند کرے اور پسماندگان کو صبر ایوب ؑعطا کرے، آمین۔