ناندیڑ: 24 جنوری(راست)۔ہر سال کی طرح امسال بھی مفت طبی کیمپ کہ ذریعہ محمد خواجہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ناندیڑ کے زیر اھتمام دینی وعصری دعوتی اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ محلہ ندیم کالونی گاڑےگاو¿ں روڈ ناندیڑ میں 26 جنوری 2019 بروز ہفتہ صبح ۱۱ بجے سے شام ۴ بجے تک علاقہ کے ساکنان ودیگر افراد میں سے مستحق ومختلف امراض سے پریشان عوام الناس کی خدمت جاری وساری ہے۔امسال جدید آلات ڈیجیٹل کمپیوٹر کہ ذریعہ آنکھوں کامعائنہ کرکے مناسب رعایتی قیمت میں چشمے دئیے جائینگے اسی طرح ناندیڑ شہر کے مشہور ومعروف ڈاکٹرس مختلف امراض کی تشخیص جٍلد اور دانتوں ودیگر امراض کا معائنہ کرکے حسبٍ ضرورت دوائیاں مفت میں دی جائےگی۔خواتین کے کےلئے پردے اور لیڈیس ڈاکٹرس کانظم کیا گیا ہے۔عوالناس سے کثیر تعداد میں استفادہ کی اپیل سوسائیٹی کہ بانی وجنرل سیکریٹری حافظ وقاضی محمد رفیق نے کی ہے۔