جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے سانگلی، میرج ،ایوت محل، پیٹھن ، اوسہ ضلع لاتور میں مزدور اور پریشان حال لوگوں میں راشن کٹس تقسیم

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ضلع تعلقہ یونٹوں کی جانب سے سانگلی، میرج ،ایوت محل، پیٹھن، اوسہ ضلع لاتور میں
مزدور اور پریشان حال لوگوں کے درمیان بڑی تعداد میں راشن کٹس تقسیم۔
22 اپریل (پریس ریلیز)ملک میں جاری لا ک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدوروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایسے پریشان حال لوگوں کیلئے لئےجمعیۃ علماء مہاراشٹر کےصوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے پہلے ہی دن سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی یونٹوں کی جانب سے پکے ہوئےکھانے کے پیکٹ اورراشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی بابت آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ضلع و تعلقہ یونٹوں سانگلی، میرج، ایوت محل، اوسہ ضلع لاتورکی جانب سے پریشان حال اور ضرورت مند لوگوں کے لئے بڑی تعداد میں اشیاء خوردونوش پر مشتمل راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء کی مذکورہ بالا یو نٹوں کی جانب سے راشن کٹس ایسے سلم علاقوں اور بستیوں میں تقسیم کئے گئے جہاں زیادہ تر لوگ مزدوری ،حمالی،اور چھوٹے چھوٹے کام کرتے تھے اور اسی سے ان کا گذر بسر ہو تا تھالاک ڈاؤن طویل ہو نے کی وجہ سے وہ لوگ پریشانی کے عالم میں ہیں اور بڑی مشکلوں کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقع پرجمعیۃ علماء مفتی صادق پٹیل ( صدر جمعیۃ علماء ضلع سانگلی ،حافظ محمد صدام کار گذار صدر سانگلی،حافظ زبیر صدر جمعیۃ علماء میرج ، حافظ مشتاق جنرل سکریٹری میرج، مفتی اعجاز جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ایوت محل ودیگر اراکین ایوت محل ،مولانا امجد صدیقی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ اوسہ ضلع لاتور ،مولانا موسیٰ شہر صدر اوسہ، مولانا رون صاحب صدر جمعیۃ علماء تعلقہ پیٹھن ،مفتی عبد الرزاق پیٹھن ودیگر اراکین موجود تھے اورانہوں نے راشن کٹس فراہم کرنے اور مستحقین تک پہنچانے میں بھرپور جدوجہد کی اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading