بھیونڈی ( شارف انصاری ):- آج یہاں بھیونڈی کارپوریشن ذرائع نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کے بھیونڈی کے مانسرور علاقے میں اپنے بھائی کے پاس 51 سالہ شخص اورنگ آباد ضلع کے کنڑ تعلقہ سے ڈائیلیسس کے لئے آیا تھا جو کورونا مثبت پایا گیا ہے ۔
جس کی جانچ بھونڈی کی ایک نجی لیب میں کرائی گئی تھی جہاں اس بات کی تصدیق ہوتے ہی کہ مذکورہ شخص کورونا مثبت ہے اسے شہر کے اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے وہی اس کے گھر کے چار افراد کو ٹاٹا امنترا میں کورنٹائن کر جانچ کے لئے نمونہ بھیجا گیا ہے ۔اسی کے ساتھ ہی بھیونڈی دیہی اور شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 پہنچ گئی ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی شہر کے اوچت پاڑہ اور ویتال پاڑہ علاقے سے دو کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے تھے اور یہ دونوں افراد ممبئی اور مالیگاؤں سے شہر میں آئے تھے ۔ جس کے بعد ان دونوں افراد کے گھروں کے تمام افراد کو رانجنولی ناکہ پر واقع ٹاٹا امنترا كورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے جامچ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ جس میں ویتال پاڑہ رہائشی افراد کے گھر کے دو ممبران ان کی اہلیہ اور بہو بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہیں ۔ بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی گاوں رہائشی اور تھانہ کارپوریشن ملازم کے گھر کے افراد جو کورنٹائن کئے گئے تھے ان کے نمونے بھی تفتیش کے لئے بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹ بھی کورونا مثبت پائی گئی ہے ۔ جس میں ان کی بیٹی اور بہو شامل ہے ۔جبکہ ان کے اہلیہ کی رپورٹ ابھی آئی نہیں ہے ۔ اس طرح مسلسل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے اندر شہر اور دیہی علاقوں کو ملا کر بھیونڈی میں مریضوں کی تعداد 11 پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ بھیونڈی شہر کے آنجہانی اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں 3 اور تھانہ ضلع اسپتال میں 8 کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ وہی ابھی تک تقریبا 200 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ بھیونڈی شہر اور تعلقہ میں مسلسل بڑھ رہے کورونا مریضوں کی تعداد سے عوام میں تشویش کا ماحول ہے ۔