جمعیتہ علماءہند گروگرام سانحہ کے متاثرےن کا مقدمہ لڑے گی

نئی دہلی۔25 مارچ (ورق تاز ہ نیوز)گروگرام مےں مسلم اقلےت کے گھر پر ہوئے حملے پرجمعیتہ علمائہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے گہری تشوےش کاا ظہار کےاہے اور ملک مےں ا س طرح کے پہ درپہ ہورہے واقعات پر سرکار سے فوری کارروائی کامطالبہ کےا ہے ۔


 

انھوں نے کہا کہ بھارت مےں مذہب ، نسل اور عقےدے کی بنےاد پر حملے ملک کی عظمت پر بدنما داغ ہےں۔ اس لےے ملک کے حکمراں ،ذمہ دار افراد اور سبھی مذاہب کی بااثر شخصےات کو اےک ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔گروگرام کے واقعہ پر مولانا محمود مدنی نے ہرےانہ کے وزےر اعلی منوہر لال کھٹر کواےک خط بھی ارسال کےا ہے جس مےں وزےر اعلی کو متوجہ کےا ہے کہ اس واقعہ کے سوشل مےڈےا پر آنے کے بعد پورے ملک مےں بے چےنی ہے ، اس لےے مجرمےن کے خلاف سخت کارروائی جائے اور متاثرےن کے ساتھ انصاف کےا جائے ۔دوسری طرف جمعےة علماءہند کے اےک موقر وفد نے دھمسپور گروگرام مےں اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ےہ اعلان کےا ہے کہ جمعےة ان مظلوموں کی طرف سے مقدمہ لڑے گی ۔جمعےة علماءہند کا اےک وفد مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند کی قےادت مےں دھمسپور گاﺅں گروگرام پہنچا ، جہاں متاثرےن اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ڈھارس بندھائی ۔ وفد مےں جمعےة علماءہرےانہ ، پنجاب اور ہماچل کے صدر مولانا ےحےی کرےمی ، سےد ذہےن احمد مدنی سکرےٹری جمعیتہ علماءسہارن پوراور مفتی سلےم بنارسی سکرےٹری جمعےة علماءگڑگاﺅں شرےک تھے ۔وفد نے اہل خانہ کو ےقےن دلاےا کہ جمعیتہ علماءہند آپ مظلوموں کی طرف سے مقدمہ لڑنے کو تےار ہے تا کہ انصاف مےں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو ، نےز طبی امداد بھی کرے گی۔اہل خانہ نے جمعےة کے وفد کو گھر کے بارہ افراد کی فہرست بھی سونپی جو اس سانحہ مےں متاثر ہوئے ہےں ، جن مےں بچے اورخواتےن اور بوڑھے شامل ہےں ۔بعد مےں وفد نے مارپےٹ مےں بری طرح زخمی افراد کو لوک ناےک ہسپتال نئی دہلی کے اےمرجنسی وارڈ مےں اےڈمےٹ کراےا ، جہاں ان کی دےکھ بھال جمعےة علماءصوبہ دہلی کے نائب صدر قاری عبدالسمےع کررہے تھے ۔قاری عبدالسمےع نے بتاےا کہ شروع مےں ان کو اےڈمےٹ نہےں کےا جارہا تھا تاہم جمعےة علماءکے ذمہ دارو ں کی کوشش سے اےڈمٹ کرلےا گےا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading