جمعیة علماءمہاراشٹر کی نو تشکیل مجلس منتظمہ کا اجلاس

مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر،مولانا مسعود احمد حسامی،مولانا محمد عارف عمری،حاجی محمدمکی مصطفیٰ سیٹھ اور مولانا عبد القدیر نائبین صدر منتخب

ممبئی: 19جنوری (ورق تازہ نیوز) جمعیة علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی کی نو تشکیل مجلس منتظمہ کا اجلاس19 جنوری بروز سنیچر صبح ۱۱ بجے الجامعة الاسلامیہ سراج العلوم ،انصار محلہ،بھیونڈی ضلع تھانے میں زیر صدارت حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب صدر جمعیةعلماءمہاراشٹراور مرکز کے مشاہد مولانا اسعد رشید صاحب صدر جمعیة علماءضلع جونپور یوپی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز قاری امین الدین صاحب ی تلاوت کلام پاک اور حافظ کلام صاحب ممبرا کی نعت شریف سے ہوا۔اس اجلاس میں صوبہ مہاراشٹر کے علاقہ جات سے اراکین منتظمہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ایجنڈا کے مطابق سابقہ اجلاس کی کارروائی مفتی ابو ایوب قاسمی نے پڑھ کر سنائی اور حاضرین کی تائید کے بعد صدر اجلاس نے اس پر اپنی دستخط ثبت فرمائی ،بعد ازاں مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیةعلماءمہاراشٹر نے گزشتہ ٹرم کی دو سالہ جنرل سکریٹری کی مرتبہ اجمالی رپورٹ پیش کی ،اور آئندہ ٹرم کے لئے جمعیةعلماءہند کی صدارت کے لئے جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی مد ظلہ العالی کی صدارت کی توثیق کی گئی۔نیز ۰۱ صائب الرائے سرگرم افراد کو حاضرین کی تائید کے ساتھ کواپٹ کیا گیا ،جن میں جناب سراج احمد صاحب کارپوریٹر ،ناگپور،جناب نجیب سلیمان ملا صاحب تھانے،جناب صغیر احمد ڈانگے صاحب نالا سوپارہ ،جناب محمد عارف نسیم خان صاحب کرلا ،ممبئی ،مولانا نثار احمد صاحب مالیگاﺅں،جناب حبیب فقیہہ صاحب،جناب الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیةعلماءمہاراشٹر،جناب ڈاکٹر سرفراز صاحب ناگپور،جناب فاروق احمد انصاری اردو ٹائمز ممبئی ،مولانا عبد القیوم قاضی صاحب پنویل کے نام شامل ہیں ۔مشاہد انتخاب مولانا اسعد رشید صاحب کی اجازت سے مولانا مسعود احمد حسامی ناگپور نے آئندہ ٹرم کی صدارت کے لئے مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب کے نام کو پیش کیا ،جس کی حاضرین اجلاس نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی ،اور صدارت کے لئے کوئی اور نام پیش نہ ہونے کی وجہ سے مشاہد انتخاب مولانا اسعد رشید صاحب نے آئندہ ٹرم کی صدارت کے لئے مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب کے نام کا اعلان فرما دیا۔بعد ازاں مولانا اشتیاق احمد قاسمی صاحب نے نائب صدر کے لئے مولانا مسعود احمد حسامی ناگپور کے نام کو پیش کیا ،جناب گلاب مجاور نے قاری محمد ادریس انصاری پونے کا نام پیش کیا ، مولانا اعجاز احمد خان بیتی نے مولانا عبد القدیر اورنگ آباد کا نام پیش کیا اور جناب احسان الرحیم انصاری نے حاجی محمد مکی مصطفیٰ سیٹھ صاحب کا نام پیش کیا ،مولانا مسعود احمد حسامی نے مولانا محمد عارف عمری صاحب کا نام پیش کیا ،اس کے علاوہ حافظ کفایت اللہ پونے،حافظ محمد ذاکر صدیقی بیڑ،قاری محمد ادریس انصاری پونے اور مولانا عبد القیوم قاسمی مالیگاﺅں کا بھی نام پیش کیا گیا ،لیکن مولانا عبد القیوم قاسمی اور حافظ محمد ذاکر صدیقی بیڑ نے اپنے نام واپس لے لئے ،اور اکثریت کی تائید سے مولانا مسعود احمد حسامی ناگپور،مولانا محمد عارف عمری وسئی روڈ،حاجی محمد مکی مصطفیٰ سیٹھ مالیگاﺅں اور مولانا عبد القدیر صاحب اورنگ اآباد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔مفتی محمد یوسف قاسمی کھار مرکز نے خازن کے لئے مولانا اشتیاق احمد قاسمی صاحب کے نام کو پیش کیا ،جس کو حاضرین نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔اور آخر میں مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب سابق صدر جمعیةعلماءمہاراشٹر کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔واضح رہے کہ اس انتخابی اجلاس میں ممبئی ،ضلع تھانے،پال گھر،جلگاﺅں،دھولیہ،احمد نگر، مالیگاﺅں، ناسک،پونے ،پونے ضلع ،پمپری چنچوڑ، کولہا پور ،سانگلی،ناگپور، امراوتی، بلڈانہ ،ایوت محل،آکولہ آورنگ آبا، جالنہ،بیڑ،ناندیڑ،ہنگولی،پربھنی،عثمان آباداور لاتور سے بارہ سو سے زائد ممبران منتظمہ نے شرکت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading