جلگاؤں:کے ۔کے ۔اردو گرلز ہائی اسکول و کالج میں سالانہ ثقافتی جلسہ کاانعقاد

جلگاوں:28ڈسمبر۔( سعیدپٹیل)یہاں کی کے کے اردو گرلز ہاءاسکول و جونئیر کالج میں سالانہ جلسہءثقافت کا انعقاد ادارے ھذا کے صدر ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر انھوں نے دور حاضرہ میں تعلیم کی اہمیت اور تعلیم میں ثقافتی سرگرمیوں کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئےطالبات کے فنی صلاحیتوں کی سرہانا کیں۔نیز انھیں اسلامی دائرے میں رہ کر خوب سے خوب تر ترقی کرنے کے متعلق ہدایت دی۔آج ستاویس دسمبر یوم پیدائیش مرزااسد اللہ خاں غالب کے موقع پر غالب کی اردو زبان و ادب کو دین کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے ہماری مادری اردو کو زندہ رکھنے کی بھی تلقین کی۔اس موقع پر ادارے کے سیکریٹری شیخ حسن نورمحمد ،زاہد شاہ نے بھی طالبات کی بیش قیمتی باتوں سے رہنماءکی۔قبل ازیں تقریب کاآغاز کشف ذاکر کی تلاوت پاک سے ہوا۔استقبالیہ گیت عرشین و عرشیہ نے پیش کیا۔

ترانہ انجمن جماعت دہم کے گروپ نے سنایا۔”بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿”پر گیت نذہت و جویریہ نے پیش کیا۔تو "دختران کی تعلیم "پرمختصر ڈرامہ حمیرہ باغبان کے گروپ نے پیش کیا۔قوالی جو اس تقریب کی جان ٹھری ،مراٹھی ڈرامہ ارم فاطمہ نے پیش کرکے داد حاصل کیں۔”اسکول ایڈمیشن "ڈرامہ نذہت گروپ نے پیش کیا۔سوشل میڈیا جو دور حاضر کا بہت نازک مسلہ بن گیاہے۔اس پر مختصر ڈرامہ مصیرہ گروپ نے پیش کیا۔یک بابی ڈرامہ "اکزام فیور "ثنائ فاروق تیلی نے بہترین انداز میں پیش کرکے داد تحسین حاصل کیں۔اس طرح مختلیف کورس نغمے ،نظمیں ،نعت پاک ،مزاحیہ پروگرام پیش کرکے طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ناظرین کا دل جیت لیاو محوحیرت کردیا۔نظامت شاہ ذاکر ،مظہرالدین شیخ ،محسین شاہ نے بحسن خوبی انجام دیں۔کامیابی کےل? پرنسپل شمیم بانوملک کی نگرانی و رہنماءمیں جملہ تدرسی وغیرتدرسی عملہ نے محنت کرکے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading