پاکستانی کپتان سرفراز کو کوچ کی گالی گلوچ کے بعد ہنگامہ

سنچورین۔28۔دسمبر ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جار ہا ہے ۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 181 رن پر آوٹ ہوگئی ، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 223 رن بنائے ۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں بھی صرف 190 رن ہی بناکر آل آوٹ ہوگئی اور اس طرح سے جنوبی افریقہ کو اب جیت کیلئے 149 رنوں کا ہدف ملا ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے بعد اب ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں جم کر ہنگامہ ہوا ۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد اور سینئر بلے بازوں اسد شفیق اور اظہر علی کو جم کر کھری کھوٹی سنائی ، جس کا کھلاڑیوں نے بھی جواب دیا ۔خبروں کی مانیں تو اس نوک جھونک کے درمیان ہیڈ کوچ نے اخلاقیات کی ساری حدیں بھی پار کردیں اور وہ گالی گلوچ پربھی اترآئے ۔ یہی نہیں مکی آرتھر اتنے غصے میں تھے کہ وہ ڈریسنگ روم کی چیزیں اٹھاکر پھینکتے ہوئے نظر آئے۔ ہیڈ کوچ نے ناقص بلے بازی کیلئے ان تین کھلاڑیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر غلط شارٹس کھیلے اور اپنی وکٹیں گنوائیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading