جلگاوں( سعیدپٹیل )جلگاو¿ں ضلع کے کلکٹر کیشورراجے نمبالکر ان دنوں ڈینگوکے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہر کے آونتیکا ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔لیکن اپنے فرائض سے دلچسپی اور عوام کے کاموں کوکرنے کی تڑپ کیا ہوتی ہے اس کی مثال موصوف ان دنوں قائم کی ۔انھوں نے زیرعلاج ہوتے ہوئے بھی عوامی کاموں کی اہم فائیلوں کو کلیئر کرنے کاکام کیا۔شہریان نے یہ منظرخود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ہاتھ پر لگی ہوئی گلوکوز جیسے ہی ختم ہوئی موصوف اٹھ بیٹھے ،ملازمین کوبلاکر عوام کے اہم کاموں کی فائیلیں جو ہسپتال لائی گئی تھی اسے منگواکر اس کی جانچ پڑتال کرکے ان پردستخط کرکے نپٹارہ کیا۔ضلع کلکٹرنے اپنے فرائیض سے ایماندارانہ دلچسپی دیکھاتے ہوئے اپناکام انجام دیاہے۔جیسے دیکھکرعوام خوشی کااظہار کررہے ہیں۔کلکٹر ہوتے ہوئے بھی کمال کی سادگی ، عوام کے تئیں اپنائیت اور عوام کے کاموں کودلچسپی سے نمٹانے کا شوق نے ایک مثال قائم کی ہیں۔جسے دوسرے افسران و ملازمین کو اس ایماندارانہ اور شفافیت کی نقل کرنے کی وقت کی ضرورت ہے۔