جلگاوں:6ِ جنوری ( سعیدپٹیل )جلگاوں ضلع پترکار سنگھ کی جانب سے آج بروز اتوار6 ِجنوری کودرپن کار بال شاستری جامبھیکر کی یوم پیدائیش پر ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع پترکار بھون میں "پترکار دن ” کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر یدو جوشی سابق صدر مہاراشٹر ریاست پترکار سمیتی و مدیراعلی روزنامہ لوکمت ممبء،سوکروت کھانڈیکر سابق صدر مراٹھی پترکار پریشد ،مدیر روزنامہ نوشکتی ممبء، مہمانان خصوصی موجود تھے۔صدارت پترکار سنگھ کے صدر وج? باپو پاٹل نے کی۔اس موقع پر مختلیف مراٹھی اخبارات میں اعلی درجے کی صحافت کرچکے بزرگ معزیز و فعال متحریک صحافیوں کو گلہائےعقیدت و سنمان پتر دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔جس میں شہری اور دیہی علاقوں کے صحافی حضرات کی پزیراءکی گئی۔قبل ازیں مہمانان کااستقبال و پترکار دن کی غرض غائیت پیش کی گئ۔سنمان اعزاز میں بزرگ مراٹھی پترکار شیرخان ، دوہزار چار کے حکومت مہاراشٹر کے بیسٹ پریس فوٹوگرافر ایوارڈ یافتہ شبیر سید ، متحریک و معاون مراٹھی پترکارفاروق شیخ ، مراٹھی روزنامہ ساءمت کے پریس فوٹو گرافر وسیم خان شامل ہیں۔قبل ازیں خصوصی شرکاء یدو جوشی اور سوکروت کھانڈیکرسابق ایم ایل اے مہیندرسنگھ باپو پاٹل (ایرنڈول)،ضلع اطلاعات ونشریات افسر ولاس بوڈکھے ،وج? پاٹل ،ہیمنت کالونکھے ،اشوک بھاٹیہ ،ریتیش بھاٹیہ ،ضلع صدر دلیپ شیروڈے ،کملاکر وانی وغیرہ موجود تھے اور ان معزیزیں ومہمانان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔