جلگاؤں: پاچورہ کے شیوسینا کے عوام منتخب صدر بلدیہ کو کلکٹر نے  نااہل قرار دے دیا

ضلع کلیکٹر کے فیصلے سے سیاسی حلقے میں ہلچل

جلگاؤں 24 -جنوری 19 ء( سعیدپٹیل )

پاچورہ شہر بلدیہ کے عوام منتخب شیوسینا کے صدر بلدیہ سنجۓ ناتھا لال گوہیل انھیں گشتہ روز ضلع کلیکٹر انھوں نے نااہل قرار دیا ہے۔جس کی وجہ سے پاچورہ سمیت پورے ضلع کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئ ہیں۔جبکہ شیوسینا میں اس فیصلے سے سخت ناراضی پائ جاتی ہیں۔یہ فیصلہ سیاسی دباو میں لیجانے کا الزام لگایا گیاہے۔شکایت کننده اجۓ اہیرے نےکہاکہ میرے ساتھ ہوئ ناانصافی دور ہوگئ ہے۔اس تعلق سے ملی اطلاع کے مطابق میونسپل کے چناؤ میں شیوسینا کے امیدوار سنجۓ ناتھالال گوہیل انھوں نے جیت حاصل کرکے عوام منتخب بلدیہ صدر بنے تھے۔لیکن ان کے ذات سرٹیفیکیٹ کے تعلق سے شکایت کی گئ تھی۔چناؤ میں شکست سے دوچار ہونے والے راشٹروادی کے امیدوار اجۓ بھاسکر اہیرے انھوں نے صدر بلدیہ کے خلاف کلیکٹر دفتر میں مذکورہ بالا شکایت درج کی تھی۔جس پر ضلع کلیکٹر کیشورراجے نمبالکر انھوں نے اجۓاہیرے ان کی شکایت پر مہاراشٹر نگر پریشد ،نگرپنچایت کے ١٩٦٥ ِ ٥١ ۔١ ِاے کے تحت فیصلہ دیتے ہوۓ سنجۓ ناتھالال گوہیل انھیں نااہل قرار دیا۔متعلقین کو اس کی کاپی ارسال کی گئ ہیں۔ریاست وملک میں آئندہ مہینوں میں پارلیمانی اور اسمبلی کے انتخابات کاماحول عنقریب تیار ہونے کو ہے۔ایسے میں شیوسینا کے عوام منتخب صدربلدیہ کو نااہل قرار دینے سے ضلع کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئ ہیں۔

Web Title: Pachora mayor Sanjay Goyal indign

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading