ذات سرٹیفکیٹ معاملہ: لاتور ضلع کے 410 اراکین گرام پنچایت کی رکنیت منسوخ

ذات سرٹیفکیٹ کی مصدقہ اسنادات بروقت صادر نہ کرنے پر کاروائی

لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور ضلع کے اودگیر اور جلکوٹ تعلقوں کے گرام پنچایت میں محفوظ حلقہ انتخابات سے منتخب اراکین نے مجوزہ عرصہ میں اپنے ذات کے سرٹیفکیٹ کی مصدقہ سندصادر نہ کرنے کی پاداش میں 23/جنوری2019 کو ضلع کلکٹر جی شریکانت نے 410 اراکین کی رکنیت کو کالعدم قرار دیا گیا ہے.جن میں اودگیرتعلقے کے297 اورجلکوٹ تعلقے کے193 اراکین کا شمار ہے.واضح ہو کہ گرام پنچایت انتخابات میں محفوظ حلقہ انتخابات سے منتخب اراکین کو اندرون چھ ماہ اپنے ذات سرٹیفکیٹ کا متعلقہ شعبے سے مصدقہ کرواکر صادر کرنا لازمی ہے.لیکن ان دونوں تعلقوں کے410 اراکین گرام پنچایت کی جانب سے بروقت مصدقہ اسنادات صادر نہ کئے جانے کا احوال اودگیر کے سب ڈیویزنل محصول آفیسر نے ضلع کلکٹریٹ کو پیش کیاتھا جس کے سبب ضلع کلکٹرجی. شریکانت نے گرام پنچایت قوانین1958 کی دفعہ16(2) اور شعبہ دیہی ترقیات کی جانب سے4/اگست 2016 جاری کردہ احکامات کے پیش نظر اودگیر اور جلکوٹ تعلقوں کے 410 گرام پنچایت اراکین کی رکنیت کو منسوخ قرار دیا ہے.

ان میں اودگیر تعلقے کے کمٹھا(بزرگ)، بامنی،کشیتر پھل،ہالی،ایکورگا روڈ،ڈونگر شیلکی،اول کونڈہ،نلیبن،مالے واڑی،ٹاکلی، سمٹھانہ،ڈانگے واڑی،واڑھونا(بزرگ) کرڈکھیڑ، ہنڈر گڑی،کینی یلادیوی،جاناپور،کاسراڑ، لوہارا، گڑسور، دیورجن، شمبھو عمرگہ،راون گاؤں، توگری، تونڈچیر، ناگلگاؤں،ملکاپور وغیرہ گرام پنچایتوں کے 297 اراکین کے علاوہ جلکوٹ تعلقے کے گھونسی،کوڑنور، وڑگاؤں، گھوان،دھامن گاؤں،بیلسانگوی،مانجرواڑہ، مرسانگوی، لاڑی(بزرگ)،منگلور، ہوکرنا اور پاٹودا(خورد)ان گرام پنچایتوں کے 193 اراکین کا شمار ہے.ان میں کئی گرام پنچایتوں کے سرپنچ اور سیاسی قائدین کا بھی شمار ہے جس سے ان مقامات پر سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں.

Web Title: Latur Gram Panchayat memebr loose membership due to fail to sumbit Cast certificates

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading