جلگاؤں میں قومی تعلیمی پالیسی مخالف مشاورتی کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جلگاؤں( سعید پٹیل )مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئ نئ قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف قومی تعلیمی پالیسی مخالف مشاورتی کمیٹی کی جانب سے ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔نئ قومی تعلیمی پالیسی منسوخ کی جاۓ ،دستور مخالف ہے۔بہوجن مخالف ہے۔اس طرح کے نعروں کے ساتھ احتجاجیوں نے مظاہرہ کیا۔ضلع انتظامیہ کو اس موقع پر مکتوب بھی دیا گیا۔

اس احتجاجی مظاہرہ میں قومی تعلیمی پالیسی مخالف مشاوراتی کمیٹی ضلع کنوینئر مکند سپکالے ،چھاوا مراٹھا یوا مہاسنگھ ضلع صدر امول کولہے ،پروفیسر ڈاکٹر ستیجیت سالوے ،سدھاکر پاٹل ،رمیش سونونے ،آکاش چودھری ،سنجۓ تانبے ، چندن بیرہاڈے ، شری کانت مورے ،فہیم پٹیل ،سریش تائیڈے ،دلیپ سپکالے ،بھیا پاٹل ،راہول نیوے ،پیوش توڈکر ،صاحب راؤ وانکھیڈے ،پروفیسر سنجۓ سالوے ، پروفیسر پرکاش کامبلے ، بھارت سونونے ،سمادھان سونونے سمیت مختلف تنظیموں کے کارکنان نے بڑے پیمانے پر شرکت کیں۔