ھمارہ معاشرہ اخلاقی غربت کاشکار ہے۔ہم انصاف کےعلمبردار ہیں۔سید ضمیر قادری
جلگاؤں ٤ ِ مارچ ٢٠١٩ ِ ( سعیدپٹیل )مسلم معاشرہ اخلاقی غربت کا شکار ہے۔ہم تو انصاف کے علمبردار ہیں۔لیکن آج کے دور میں بیحیائ ،مغریبی تہذیب کی نقل اور رسم رواجوں کی ادائگی کو ترقی کی نشانیاں سمجھا جارہاہیں۔جو کہ مسلم معاشرے کے لۓ قابل تشویش ہیں۔اس طرح کا اظہار خیال یہاں جلگاؤں جماعت اسلامی ھند کی جانب سے منعقد خطاب عام "موجودہ سیاسی و سماجی حالات اور ھماری ذمہ داریاں ” سید ضمیر قادری( سیکریٹری ایچ ۔آر ڈی ،جماعت اسلامی ھند اورنگ آباد) مذکورہ عنوان کااعادہ کرتے ہو ۓ کہا ۔موصوف نے کہاکہ اس ملک کی سیاسی روش میں ہم مین اسٹریم آجاۓ۔اپنی موجودگی کو طے کرلیں۔اقلیت اور اکثریت یہ نمبر کا نام ہے۔ہم اسے ارادے کانام دیں۔اقلیت کے بیجا خوف سے باہر آۓ۔ سیاست طاقت اور حکمت کانام ہے۔ظلم کو مٹانے کے لۓ صبر کےساتھ ارادے پر جم جاۓ۔آج ذرائع ابلاغ ان موضوعات پر بحث نہیں کرتا۔جوعوام سے جڑے ہوۓ ہیں۔موصوف نے بھکمری ،صحت عامہ اور تعلیم کی سروے رپورٹ کی بین الاقوامی اور قومی سطح کی صورتحال کے اعداد و شمار کو پیش کیا۔
ان پر ہمیں عمل کرنے کے لے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں استقبالیہ کلمات محمد سمیع صاحب ناظم ضلع جلگاؤں و دھولیہ نے جماعت کا تعرف و اغراض و مقاصد پیش کۓ۔قاضی دارالقضاء جلگاؤں مفتی عتیق الرحمٰن نے ملک وقوم کو درپیش مسائل پر دین مبین کی روشنی میں مساوات ،بھائ چارہ ،امن وانسانیت و انصاف چاہنے والوں کو آگے آناچاہۓ۔معروف سوشل ورکر و بلڈر عبدالغنی میمن نے مسلم معاشرے میں تعلیمی و جذباتی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوۓ کہاکہ ہمارے ایک کی غلطی سے پورے سماج کو اس کاخمیازہ بھکتنا پڑتاہے۔اس لۓپوری قوم کی ذمہ داری ہےکہ جمہوری اقدار و بنیادی دستوری ضمانت کے دائرے میں رہ کر زندگی گذارے۔قانون کا احترام ہو۔ہم اپنے معیار کوبلند کرے ہمیں کسی بھی مقام پر تعصب کا شکار نہیں ہوناپڑےگا۔بعد ازاں خطاب عام کے اخیر میں معاون امیرحلقہ جماعت اسلامی ھند مہاراشٹر پروفیسر سید محی الدین نے تمام مقررین کی باتوں کا اعادہ کیا۔
ان تمام امور و مسائل کوسمجھنے اور سمجھانے کےلے موثر رول انجام دینے کی کوششوں پرزوردیا۔نظامت امیرمقامی جلگاؤں التمش خان انجنیئر نے کی۔خطاب عام کو سماعت کرنے کےلۓ فرزندان توحید و مستورات کی کثیرتعداد موجود تھیں ۔اقراء ایچ جے تھم کالج کے کیمپس میں ہوۓ اس خطاب عام کااختتام دعا پرہوا۔