جلگاؤں( سعیدپٹیل )آج جلگاؤں میں آل مہاراشٹر ریاستی سطح کی انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامینٹ کا شاندار آغاز ہوا۔اس موقع پر ضلع کلیکٹر کیشور راجے نمبالکر ، مئیر سماتائ بھولے ،پینچ سوڈا باٹلینگ کے ڈائریکٹر شیخ ظفر جین ایریگیشن و فٹبال اسوسیشن کے فاروق شیخ وغیرہ معزیز شخصیات موجود تھی۔آج کے مقابلوں میں جن اضلاع نےاپنے میچ میں شاندار جیت درج کی ان میں ناندیڑ ، پالگھر ، کولہاپور ، گوندیا ، امراوتی ، سولاپور ان ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔