-
پاسپورٹ محکمے کے حکام نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے جگہ کا معائنہ کیا
-
یہاں دفتر شروع ہونے سے عوام کو نہیں کاٹنے پڑے گے تھانے کا چکر
بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی میں جلد ہی پاسپورٹ آفس شروع ہونے والا ہے ۔ پاسپورٹ محکمہ کے افسران کی ایک ٹیم نے دفتر شروع کرنے کے لئے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ جگہ ملنے پر فروری ماہ تک پاسپورٹ آفس شروع ہو جائےگا ۔ یہاں آفس شروع ہونے سے شہریوں کو تھانے پاسپورٹ آفس جانے آنے کی پریشانی نہیں جھیلنی پڑے گی ۔
واضح ہو کے بھیونڈی میں پاسپورٹ آفس نہیں ہے ۔ لہذا بھیونڈی شہر اور تعلقہ کے ساتھ کلیان ، ساہ پور، مرباڈ اور واڑہ تعلقہ کے شہریوں کو پاسپورٹ بنانے کے لئے تھانے میں واقع پاسپورٹ دفتر میں جانا پڑتا ہے ۔ اس کے لئے پاسپورٹ آفس میں انتظار کی لمبی فہرست میں آنے کے بعد پاسپورٹ کے لئے درخواست کی عرضی داخل کر اس کی خانہ پوری کے لئے کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ پاسپورٹ بنوانے کے اس بھاگ دوڑ کے لئے شہریوں کا بھاری ٹریفک جام میں وقت اور پیسہ برباد ہوتا تھا۔ پاسپورٹ بنوانے کے لئے ضرورت مند شہریوں نے کئی بار مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھیونڈی میں پاسپورٹ آفس شروع کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ جس کے بعد وزارت خارجہ نے بھیونڈی میں ایک پاسپورٹ آفس شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ پاسپورٹ محکمہ کے افسران کی ایک ٹیم نے حال ہی میں بھیونڈی کا دورہ کر برہمن عاڑی میں پاسپورٹ آفس شروع کرنے کے لئے جگہ کا معائنہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 10 فروری تک دفتر شروع کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا ۔