جلگاؤں میں راشٹروادی کانگریس کے عام اجلاس میں ُ اچھے دن ٗپر لیڈران کی حکومت پر تنقید

جلگاؤں (سعیدپٹیل )ملک کا کالادھن باہر لاکر ہر ایک کے بینک کھاتے میں پندرہ لاکھ جمع کۓ جائیں گے ،زراعتی مال کو گیارنٹی دام ،کسانوں کو قرض معافی دی جائیں گی ۔جیسے وعدے کرکے عوام کو اچھے دن کے خواب دکھاۓ گۓاور ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیاگیا۔اس طرح کی تنقید راشٹروادی کانگریس کے لیڈران نے پارٹی کی تبدیلی ریلی کے عام اجلاس میں کیا۔

راشٹروادی کانگریس کی تبدیلی ریلی گذشتہ روز جلگاؤں ضلع میں داخل ہوئ ۔اس موقع پر منعقد عام اجلاس میں اسٹیج پر سابق وزیر چھگن بھجبل ،ریاستی صدر جینت پاٹل ،دلیپ ولسے پاٹل ،خاتون قومی صدر فوزیہ خان ،ریاستی صدر چترا واگھ ،سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر ،ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،سابق ایم پی ایشورلال جین ،جۓدیو گائیکواڈ ،اقلتی شعبہ کے صدر الحاج عبدالغفار ملک ،ایشور بالبودھے وغیرہ قدآور لیڈران براجمان تھے۔اس موقع پر سابق وزیر اجیت پوار نے کہا کہ حکومت زیادہ دنوں تک نہیں رہیتی ،عوام کے کام کرو اور اچھاسلوک کرو اس طرح کا مشورہ دیا۔ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہاکہ پانچ ریاستوں میں شکست سے مرکز کی مودی حوکومت اور ریاست کی فڑنویس حکومت خوف زدہ ہیں۔مودی سرکار کی سن دوہزار چودا میں عوام سے کۓگۓ وعدوں کااعادہ کیااور کہاکہ عوام کےساتھ کس طرح دھوکہ دہی کی گئ۔ اس لۓ اس حکومت کو نیچے کھینچا جاۓ اس طرح کی اپیل موصوف نے کی۔اس کے علاوه لیڈران نےمقامی مسائل کا بھی اپنے بیانات میں ذکر کیا۔ضلع صدر ایڈوکیٹ رویند پاٹل نے اغراض ومقاصد بیان کۓ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading