ناندیڑ ۔20۔جنوری ۔(ورق تازہ نیوز )لوک سبھا انتخابات کے لئے ناندیڑ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔اشوک راو چوہان کو ٹکر دینے کیلئے بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اور سابقہ ایم۔پی بھاسکر راو پاٹل کھت گاونکر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج انھوں نے اپنے پارٹی کے کارکنان کا اجلاس طلب کرکے اپنی حکملی تیار کی۔انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر چناو لڑنے کیلئے تیار ہیں۔پارٹی ہائی کمان انھیں ہدایت دیتی ہے تو وہ پوری تیاری کے ساتھ چناو لڑیں گے۔واضح رہے کہ کھت گاونکر رشتہ میں اشوک راو چوہان کے حقیقی بڑے بہنوئی ہیں۔کھت گاونکر کانگریس سے تین مرتبہ ایم پی اور تین مرتبہ ایم ایل اے رہے چکے ہیں ۔