جلگاؤں: مدثر پٹیل قومی باڈی بلڈنگ مقابلے میں اول

جلگاؤں( سعیدپٹیل )ناچن کھیڈا تحصیل جامنیر کے رہنے والے کیلے کے تاجر حبیب پٹیل ان کے فرزند مدثیر پٹیل نے گورےگاوں ممبئ میں کیٹیگیری مینس فیجیک گروپ فرسٹ ان بیلو اور ایک سو ستر سینٹی میٹر کل ہند قومی باڈی بلڈر مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔اس قبل مدثیر پٹیل نے ممبئ ،پونہ کے مقابلو میں اول مقام حاصل کیا تھا۔دو گولڈ میڈل ،دو قومی اسناد پچیس ہزار روپئے نقد انعام مل چکا ہے۔مدثیر پٹیل کی اس شاندار کامیابی کی ہر سطح پر سرہانہ کیں جارہی ہیں۔گاوں کے سرپنچ راجیندر چودھری ،نائب سرپنچ عبدالرزاق پٹیل ،شیام جوشی صحافی گنیش پانڈھرے ،توصیف پٹیل ،دانش پٹیل ، ہرشل چودھری ،اقبال سیٹھ ،محسین پٹیل ،ستار منعاف پٹیل ،عبدالرحیم نواسہ ،منظور شیخ وغیرہ نے باڈی بلڈر مدثیر پٹیل کو قومی مقابلے میں اول مقام ملنے پر دل کی عمیق گہرایوں سےموصوف کو دلی مبارکباد پیش کی ہیں نیز روشن مستقبل کے لۓ دعائیں دیں ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading