اردھاپور: (شیخ زبیر)شہر اردھاپور کے ائمہ مساجد ،نائب امام اور موزن صاحبان کو بھارت ہاسپٹیل ناندیڑ کی جانب سے مفت علاج و معالجہ کے کارڈ تقسیم کئے گئے اس ضمن مےں شہر اردھاپور کے تمام ہی مساجد کے ائمہ موزن صاحبان نے شرکت کی اس موقع پر ناندےڑ سے تشرےف لائے ہوئے سبھی مہمانوں سابقہ کارپورےٹر عبدالغفار خان صاحب“ بھارت ہاسپٹیل کے انچارج سےد ےوسف صاحب ‘ ،جناب آصف ندوی صاحب (صدر جمعتہ علماءہند ناندےڑ) کی گلپوشی کی گئی۔ جناب ےوسف صاحب نے کہا کہ بھارت ہاسپٹیل اےک مہم کے تحت ائمہ مساجد ،نائب امام اور موزن صاحبان اور انکے اہل خانہ کا مفت علاج و معالجہ کا نظم کےا گےا ہے۔جس کے ذرےعہ اللہ نے ہمےں انسانےت کی خدمات کرنے کا موقع فراہم کےا ہے۔جہاں تک ممکن ہوسکے ہم انسانوں کے فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گے۔اسکے بعد جناب آصف ندوی صاحب (صدر جمعتہ علماءہند ناندےڑ) نے کہا انسانوں کی خدمت کرنا ہی بہترےن کام ہے۔مےں مبارک باد پےش کرتا ہوں بھارت ہاسپےٹل کی پوری ٹےم کو جنہوں نے مل جھل کر ےہ خےر کا کام شروع کےا اللہ انھےں بھر پور کامےابی عطاءکرےں کےوںکہ دےن کا اہم فرےضہ خدمت خلق سے جڑا ہے جو ضرورت مند کی مدد کرتا ہے اللہ اسکی مدد کرتا ہے۔جبکہ پہلی بار ہمارے نبی ﷺ پر وحی اتری اس وقت گھبراکر گھر پہچے اور کہنے لگے مجھے کمبل اوڑھادو تب ہی حضرت خدےجہ نے کہا کہ آپ فکر مت کےجئے آپ کو کچھ نہےں ہوگا کےوںکہ آپ ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہے۔مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہےں اللہ آپ کو ذائع نہےں کرےگا۔ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا اللہ نے حکم دےا ہے مےں اللہ سے دعاءکرتا ہوں کہ جن لوگوں نے ےہ پروگرام لےا اللہ ان کے جائز خواہشات کو پورا کرےں اس پروگرام کا کامےاب بنانے کے لئے مرزا ظفراللہ بےگ ،نامہ نگار شےخ زبےر نے کافی محنت کی ۔ اس موقع پر جناب عبدالغفار خان صاحب،آصف ندوی صاحب(صدر جمعتہ علماءہند ناندےڑ) ،سےد ےوسف صاحب ،رئےس خطےب صاحب ،سلےمان خان صاحب(امےر مقامی جماعت اسلامی ہند اردھاپور)،نظراللہ خان صاحب،اور تمام ہی مساجد کے ائمہ اور موزن صاحبان موجود تھے۔