جلگاؤں( سعیدپٹیل )یہاں کی ضلع مسلیم منیار برادری کے صدر فاروق شیخ کے فرزند ایڈوکیٹ عامیر کی آج شادی ہوٹل پرسیڈنٹ میں بحسن خوبی انجام پائ۔ اس تقریب میں دلہن اور دلہا دونوں طرف سے کوئ رسم رواج انجام نہیں دیاگیا۔نہ بارات نہ شادی کا کھانے کا اہتمام رکھاگیا تھا۔بلکہ یہ تقریب بالکل سادہ عمل میں آئ۔شادی کی بات چلتے ہی راضامندی ناراضی ،روٹھنا منانا ،لین دین ،جہیز ،بارات ،کھانا ،ہلدی ،مہندی وغیرہ رسومات کی ادائگی کانام شادی ہوتا ہے۔اسی طرح کا تصور مسلیم معاشرے میں بھی پایا جاتا ہےاور اسے ہی شادی کی تقریب مانی جاتی ہیں۔لیکن ایسے رحجانات میں بھی کئ افراد ایسے ہیں جو سماج کو آئینہ دکھاتے رہتے ہیں۔ایسی ہی پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔مذکورہ بالا مثالی شادی میں ہر مکتب فکر کے معزیزیں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔بالخصوص سابق وزیر سریش دادا جین ،شہر ایم ایل اے سریش بھولے ،ایم ایل اے پروفیسرچندرکانت سونونے قبل ازیں مولانا سلیق سلمان خطیب و امام اقصٰی مسجد مہرون جلگاؤں نے جامعہ تقریر میں حاضرین سے باعمل داعی کا کردار ادا کرنے کی پرزور اپیل کی۔عقد کی کاروائ کے بعد موصوف نے پرمغز دعا کی۔فاروق شیخ اور ان کے رشتہ داروں نےمہمانان کا استقبال کیا۔بعد ازاں نماز عصر کا اہتمام کیا گیا تھا۔