جسم فروشی کا انکشاف ،تین خواتین سمیت دس گرفتار

331792-sexxx-racket.jpgستنا،30جولائی(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے شہر ستنا کے کولگواں تھانہ علاقے میں واقع ایک کرائے کے فلیٹ میں جسم فروشی کا دھندا چلایا جارہا تھا ،جس کا انکشاف کرتے ہوئے آج پولیس نے تین خواتین سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی جیون جیوتی کالونی کے ایک فلیٹ پر پولیس نے دبش دے کر،وہاں سے تین خواتین اور سات مردوں کو گرفتار کرلیا۔پکڑےگئے ملزمین میں سیکس ریکٹ چلانے والے سرغنہ بھولا نام دیو اور اس کے ساتھ راہل گپتا ،نسیم انصاری،راگھویندر،امیش چورسیا،آشیش چوبے،مہیش تیواری کے علاوہ تین خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بھولا نام دیو کی بیوی بھی اس دھندے میں اس کا ساتھ دیتی تھی۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading