جالنہ میں راو صاحب دانوے اور اورنگ آباد میں چندرکانت کھیرے کی پوزیشن خراب؟

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): گذشتہ پارلیمان الیکشن کے دوران مودی لہر کی وجہ سے ان دونو ں علاقوں میں سے یعنی جالنہ سے راﺅ صاحب دانوے اور اورنگ آباد حلقہ پارلیمنٹ سے چندر کانت کھیرے نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔ لیکن گذشتہ چار سالوں کے دوران ان دونوں ارکان پارلیمنٹ نے کوئی خاطرخواہ کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ عوام کو مطمئن کرسکے اس لئے عوام میں ان دونوں کے تعلق سے ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اطلاع ہے کہ مطابق ریاست کے یہ دونوں حلقے عوام کی توجہ کے لئے مرکز ہے اور پوری ریاست پر ا سکے اثرات مرتب ہوا کرتے ہیں ان دونوں حلقوں میں اگر چہ ان دونوں ارکان پارلیمنٹ کی پوزیشن اس قدر مستحکم نہیں ہے لیکن گذشتہ پارلیمان الیکشن کے موقع پر مودی لہر چل پڑی تھی اور لوگوں میں کانگریس کے تعلق سے ناراضگی پائی جارہی تھی اس کا فائدہ اٹھا کر ان دونوں نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔ لوگوں کو امیدیں تھی کہ نئی حکومت عوام کے فائدے کے لئے کام کریگی لیکن گذشتہ کی طرح اس بار بھی کھیرے نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا اس طرح راﺅ صاحب دانوے نے بھی اپنے حلقہ کی عوام کو مایوس ہی کیا اس لئے ان دونوں حلقوں میں ان کی شبیہ خراب نظر آرہی ہے اور لوگوں میں ان کے تعلق سے امکانات کم ہی ہیں اسطرح کی قیاس آرائیاں عوام میں کی جاری ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading