اورنگ آباد:(جمیل شیخ):رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل کے پریس نوٹ کے بموجب 2019 الیکشن کے لئے کل 9 جنوری بروزبدھ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے شیخ مسعود(میکڈا) اور یاسر عرفات فاروقی کو”چیف الیکشن کوآرڈینٹر“ مقرر کیاگیا ہے۔جو 2019 الیکشن ضلع اورنگ آباد سے متعلق تمام ترتیاریوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ نئے تقررات اور اہم فیصلے لینے کے اہل ہوں گے۔مجلس اتحاد المسلمین دونوں چیف الیکشن کوآرڈینٹر کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہیں اور امید کرتی ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے منشور کے مطابق دونوں پارٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔